سپریم کورٹ نے فضائی آلودگی سے متعلق اس کے حکم پر عمل نہ کرنے کی بنا پر ہریانہ اور پنجاب کی سرکاروں پر نکتہ چینی کی ہے۔ یہ فضائی آلودگی ڈنٹھل وغیرہ جلانے سے پھیلتی ہے۔ جسٹس ابھئے ایس اوکا کی سربراہی والی بینچ نے فضائی معیارات سے متعلق کمیشن CAQM کو ہدایت دی ہے کہ ہریانہ سرکار کے اُن اہلکاروں کے خلاف تعزیری کارروائی کی جائے، جو اس کے حکم کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کوئی قدم اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔
عدالت عالیہ نے اس سلسلے میں ہریانہ کے چیف سکریٹری سے 23 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کو کہا ہے۔ پنجاب کے چیف سکریٹری کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بدھ کو عدالت میں موجود رہیں اور عدالت کو بتائیں کہ اس کے حکم پر عمل نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ x