سپریم کورٹ نے پٹنہ ہائی کورٹ کے اُس حکم پر روک لگانے سے انکار کردیا ہے جس کے تحت بہار میں ملازمتوں اور داخلوں میں ذات پر مبنی 65 فیصد ریزرویشن رد کردیا گیا تھا۔ عدالت نے بہار سرکار کی داخل کردہ اپیلوں پر نوٹس بھی جاری کیا ہے اور ستمبر میں ان درخواستوں کی سماعت کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔گزشتہ مہینے پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار سرکار کے اُس نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے دیا تھا جس کے ذریعہ ریاست میں سرکاری ملازمتوں اور اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں پسماندہ طبقوں، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبیلوں کے لیے ریزرویشن 50 فیصد سے بڑھا کر 65 فیصد کیا گیا تھا۔
Site Admin | July 29, 2024 2:58 PM