June 18, 2024 10:19 PM

printer

سپریم کورٹ نے نیٹ یو جی 2024 امتحان کے انعقاد میں پیپر لیکس اور بدعنوانیوں کے الزامات سے متعلق عرضداشتوں کے سلسلے میں این ٹی اے اور مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کئے ہیں

سپریم کورٹ نے نیٹ یو جی 2024 امتحان کے انعقاد میں پیپر لیکس اور بدعنوانیوں کے الزامات سے متعلق عرضداشتوں کے سلسلے میں آج امتحان کے انعقاد سے متعلق قومی ایجنسی-NTA اور مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کئے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ایک چھوٹی سی لاپرواہی سے بھی سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ NTA اور مرکز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے، عدالت نے کہا کہ یہاں تک کہ صفر اعشاریہ، صفر صفر ایک فیصد لاپرواہی سے بھی مکمل طور پر نمٹنا چاہیے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات کو نہیں بھول سکتی کہ میڈیکل کے خواہش مند امیداروں نے، ملک کے سب سے سخت داخلہ امتحانوں میں شامل اِس امتحان کیلئے کتنی زبردست ذہنی اور دماغی محنت کی ہوں گی۔
جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس SVN بھٹّی پر مشتمل چھٹّیوں کی عدالت نے معاملے کی سماعت کے دوران، یہ رائے زنی کی۔ اب اس معاملے کی اگلی سماعت 8 جولائی کو ہوگی۔ سپریم کورٹ نے اس بات کا بھی اعادہ کیا ہے کہ وہ NEET کاؤنسلنگ پر روک نہیں لگائے گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں