July 24, 2024 9:55 AM

printer

سپریم کورٹ نے نیٹ۔یوجی2024 امتحان منسوخ کرنے اور اِسے دوبارہ منعقد کرانے سے انکار کردیا ہے۔ اِس کے ساتھ ہی پورے بھارت میں سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں اَنڈر گریجویٹ کورسز میں داخلے کیلئے آج سے کاؤنسلنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

سپریم کورٹ نے NEET – UG – 2024 امتحان منسوخ کرنے اور اِسے دوبارہ منعقد کرانے سے انکار کردیا ہے۔ اِس حکم سے پورے بھارت میں سرکاری پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں اَنڈر گریجویٹ کورسز میں داخلے کیلئے آج سے کاؤنسلنگ عمل شروع ہونے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔

بھارت کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی قیادت میں تین ججوں کی ایک بنچ نے کہا کہ ریکارڈ میں جو مواد موجود ہے، اُس سے سوالنامے کے، منظم طور پر افشا ہونے کا کوئی ایسا کوئی اشارہ نہیں ملتا، جس سے یہ پتہ چلتا ہو کہ 5 مئی کو کرائے گئے امتحان کے اعتبار کو کوئی ٹھیس پہنچی ہے۔

بنچ نے کہا کہ ہم نے سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ پورے NEET-UG-2024 امتحان کو منسوخ کرنے کا حکم منصفانہ نہیں ہے۔ اِس بنچ میں جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مسرا شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ سال کیلئے NEET-UG کا نئے سرے سے امتحان کرائے جانے کے کافی گہرے نتائج برآمد ہوں گے اور اِن نتائج سے وہ 20 لاکھ سے زیادہ طلبہ متاثر ہوں گے، جو اِس امتحان میں شامل ہوئے تھے اور اِس سے داخلے کی تاریخوں میں بھی رکاوٹ پیدا ہوگی۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ  NEET-UG-2024کو منسوخ کئے جانے کے میڈیکل تعلیم کے کورس پر کافی زیادہ اثر پڑ سکتا ہے نیز مستقبل میں کوالیفائڈ میڈیکل پیشہ ور افراد کی دستیابی متاثر ہوگی۔ اِس سے ریزروڈ سیٹوں کے پسماندہ گروپوں پر بھی اثر پڑے گا۔

NEET-UG-2024 کے امتحان کے، فزکس کے حصے میں ایک خاص سوال کے بارے میں، سپریم کورٹ نے NTA سے کہا ہے کہ وہ اِس بنیاد پر NEET-UG نتیجے پر ایک بار پھر نظر ڈالے کہ چوتھا آپشن ہی سوال کا صحیح جواب ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں