July 18, 2024 10:12 PM

printer

سپریم کورٹ نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو ہدایت دی ہے کہ وہ NEET-UG دوہزار چوبیس کے سبھی طلبا کے نتائج ہفتے تک اپنی ویب سائٹ پر شائع کردے

سپریم کورٹ نے آج نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی NTA کو ہدایت دی ہے کہ وہ NEET-UG دو ہزار چوبیس کے تمام طلبا کے نتائج کو ہفتے کے دن دوپہر 12 بجے تک اپنی ویب سائٹ پر نشر کردیں۔ بھارت کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پردی والا اور منوج مشرا پر مشتمل ایک بینچ نے ہدایت دی ہے کہ یہ نتائج شہر وار اور مرکز وار شائع کئے جائیں اور امیدواروں کی شناخت کو پوشیدہ رکھا جائے۔ میڈیکل داخلہ امتحان سے متعلق تقریباً 40 عرضداشتوں کی سماعت اَب پیر کو ہوگی۔ اِس سے قبل، NEET-UG معاملے میں سپریم کورٹ کی بینچ نے اِس حقیقت کی نشاندہی کی تھی کہ امتحان کے تقدس سے سمجھوتہ کئے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
البتہ اُس نے یہ بھی کہا کہ امتحان کو مکمل طور پر منسوخ کرنے کا فیصلہ قطعی طور پر ایک آخری اور انتہائی نوعیت کا فیصلہ ہوگا کیونکہ اِس سے 23 لاکھ سے زیادہ طلبا کی زندگی متاثر ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں