سپریم کورٹ نے انڈرگریجویٹ نیٹ 2024 کے امتحانات کے بعد میڈیکل پروگرام کے سلسلے میں Counselling عمل پر روک لگانے سے انکار کردیا ہے۔ عدالت نے اِس سلسلے میں ایک درخواست پر امتحانات سے متعلق قومی ایجنسی اور دوسروں سے اُن کی رائے مانگی ہے۔ اِس درخواست میں عدالت سے کہا گیا تھا کہ اِس سال پانچ مئی کو انڈر گریجویٹ NEET کے امتحان کو منسوخ قرار دیا جائے۔ اِس معاملے کی اِسی سے وابستہ ایک دوسرے معاملے کے ساتھ اب اگلے مہینے کی آٹھ تاریخ کو سماعت کی جائے گی۔ عدالت میں کچھ طلبا نے درخواست دائر کرکے کہا ہے کہ امتحانات کی بدعنوانیوں اور جعلسازی کی جامع جانچ کرائی جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ امتحانات کے نتائج کو منسوخ کرکے اِسے ازسر نو امتحان کرایا جائے۔
Site Admin | June 11, 2024 4:04 PM