July 8, 2024 9:21 PM

printer

سپریم کورٹ نے مرکز اور NTA کو NEET-UG پیپر لیک معاملے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے

سپریم کورٹ نے مرکز اور امتحانات کے انعقاد کی قومی ایجنسی NTA سے کہا ہے کہ وہ NEET انڈرگریجویٹ سوالیہ پرچہ افشاء معاملے میں بدھ کے روز تک عدالت میں رپورٹ داخل کریں۔ وہیں سپریم کورٹ نے CBI کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ اِس کیس میں اَب تک ہوئی جانچ کی صورتحال پر مبنی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کرے۔
چیف جسٹس DY چندر چوڑ، جسٹس JB پردی والا اور جسٹس منوج مسرا پر مشتمل بینچ، NEET انڈرگریجویٹ امتحان سے متعلق عرضیوں پر سماعت کر رہی تھی۔ اِن میں NEET امتحان میں بے ضابطگیوں اور غلط طریقوں کو اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے دوبارہ امتحان کرانے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کرنے والی عرضیاں بھی شامل ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ اِس بات پر کوئی اختلاف نہیں کہ امتحان کی حرمت پامال ہوئی ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ دوبارہ امتحان کے انعقاد کا حکم دینے سے پہلے پرچہ افشاء معاملے کی نوعیت کا معلوم ہونا ضروری ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ امتحان کو کالعدم قرار دینا انتہائی آخری حل ہے۔معاملے کی اگلی سماعت کیلئے جمعرات کا دن مقرر کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں