ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 12, 2024 3:05 PM

printer

سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کی قیادت والی دِلی حکومت کی سرزنش کی

آج سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کی قیادت والی دِلی حکومت کی قومی راجدھانی میں ٹینکر مافیا کی موجودگی اور پانی ضائع کئے جانے پر سرزنش کی ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ معلوم کیا ہے کہ اُس نے اِن کے خلاف کیا اقدامات کئے ہیں۔ جسٹس پی کے مشرا کی صدارت میں تعطیلات میں کام کرنے والی بنچ ہماچل پردیش سے اضافی پانی جاری کئے جانے پر دِلی حکومت کی درخواست پر سماعت کررہی تھی۔ کیونکہ قومی راجدھانی کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے دِلی حکومت سے کہا ہے کہ وہ پانی کو ضائع کئے جانے کے معاملے پر اپنی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے ایک رپورٹ داخل کرے۔ اب کَل اِس معاملے کی سماعت ہوگی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں