سپریم کورٹ نے آج ریاستوں کے اُس حق کو برقرار رکھا ہے جس کے تحت وہ درج فہرست قبائل کی مختلف زمروں میں ضمنی درجہ بندی کرتے ہوئے انھیں پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن کے فوائد پہنچا سکتی ہیں۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی صدارت میں سات ججوں پر مشتمل ایک آئینی بینچ نے 6-1 کی اکثریت سے سال 2004 کے EV Chinnaiah بنام ریاست آندھراپردیش معاملے میں سپریم کورٹ کے سال 2004 کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔ اس کے مطابق درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کی ضمنی درجہ بندی، آئین کی دفعہ 341 کے منافی تھی۔
Site Admin | August 1, 2024 10:12 PM
سپریم کورٹ نے زمروں کے اندر مزید پسماندہ طبقات کیلئے علیحدہ سے کوٹہ فراہم کرنے کی غرض سے، ایس سی اور ایس ٹی ریزرویشن کی ذیلی- درجہ بندی کرنے کی اجازت دے دی ہے
