سپریم کورٹ نے آج واضح کیا ہے کہ ریاستیں معدنیات کے حقوق پر بقایہ ٹیکس لے سکتی ہیں لیکن پہلی اپریل 2005 سے پہلے کا بقایہ ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے اُس دلیل کو مسترد کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ 25 جولائی کو سپریم کورٹ نے ریاستوں کو معدنیات کے حقوق پر ٹیکس حاصل کرنے کا جو فیصلہ سنایا تھا اُس کو پچھلی تاریخوں پر لاگو نہ کیا جائے۔ 25 جولائی کو سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا کہ ریاستوں کو معدنیات کے حقوق پر ٹیکس لگانے کا حق حاصل ہے اور کانوں اور معدنیات کا ترقیاتی اور انضباطی قانون 1957 ریاستوں کے اِس حق کو نہیں روکتا ہے۔ اِس فیصلے کے بعد مرکز اور کچھ کمپنیوں نے اِس طرح کا مطالبہ کیا تھا کہ اِس فیصلے کو فیصلہ سنانے کی تاریخ سے ہی لاگو کیا جائے۔
Site Admin | August 14, 2024 3:24 PM
سپریم کورٹ نے ریاستوں کو معدنیات کے حقوق سے متعلق بقایا ٹیکس وصول کرنے کی اجازت دی
