September 24, 2024 9:53 PM

printer

سپریم کورٹ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسکولوں اور بچوں کی حفاظت اور سلامتی سے متعلق، مرکز کے رہنما خطوط پر عمل در آمد کریں

سپریم کورٹ نے آج، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسکولوں میں بچوں کی حفاظت اور سلامتی سے متعلق مرکز کے رہنما خطوط پر عمل کریں۔  سپریم کورٹ نے، بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قومی کمیشن NCPCR سے بھی کہا ہے کہ وہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ تعاون کریں اور رہنما خطوط پر عمل در آمد پر قریبی نظر رکھیں۔

جسٹس بی وی ناگ رتن اور این کوٹیشور سنگھ پر مشتمل ایک بینچ نے کہا کہ مرکز نے اسکولوں میں بچوں کی حفاظت اور سلامتی سے متعلق رہنما خطوط جاری کر دیئے ہیں اور مرکزی حکومت کو ہدایت دے دی ہے کہ وہ چیف سکریٹریوں یا اُن کے ہم عہدہ افسران کو اِن رہنما خطوط کی نقلیں بھیج دیں۔

مہاراشٹر کے شہر بدلا پور سمیت کچھ اسکولوں میں بچوں پر حالیہ جنسی حملوں کے تناظر میں، ایک NGO ’بچپن بچاؤ آندولن‘ نے ایک درخواست داخل کی تھی، جس میں پورے ملک کے تعلیمی اداروں میں بچوں کی حفاظت اور سلامتی پر مرکز کے رہنما خطوط پر عمل در آمد کیلئے کہا گیا تھا۔

مرکز نے اسکول میں حفاظت اور سلامتی کے بارے میں رہنما خطوط اکتوبر 2021 کو جاری کیے تھے، جنہیں سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ماہرین کی ایک کمیٹی نے تیار کیا تھا۔ مرکز نے اِن رہنما خطوط میں بچوں کی سلامتی کے سلسلے میں اسکولوں کی جوابدہی طے کی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ اِن پر عمل نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے اور اِن اسکولوں کو دی گئی منظوری بھی ختم کی جاسکتی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں