سپریم کورٹ نے قومی راجدھانی میں ہوائی آلودگی سے متعلق GRAP 4 کے تحت ہنگامی اقدامات میں اس وقت تک کوئی نرمی کرنے سے انکار کیا ہے، جب تک کہ ہوا کے معیار کے اشاریے میں کمی کا رجحان ظاہر نہیں ہوتا۔ اس معاملے کی سنوائی 5 دسمبر کو کئے جانے کے فیصلے کے ساتھ ہی جسٹس ابھے ایس اوکا اور آگسٹائن جارج مسیح پر مشتمل ایک بینچ نے کہا کہ عدالتِ عظمیٰ ہوا کے معیار کے اشاریے کی سطح کا جمعرات کو جائزہ لے گی اور اس بات کا پتہ لگائے گی کہ اس میں کمی کا رجحان ظاہر ہو رہا ہے یا نہیں۔ عدالت نے اس بات کا نوٹس لیا کہ قومی راجدھانی میں GRAP 4 کے تحت بندشوں کے نفاذ میں حکومت کی ایجنسیوں، شہری بلدیاتی اداروں اور پولیس کے درمیان تال میل کی کمی ہے۔
Site Admin | December 2, 2024 9:36 PM