سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ صحت کا حق، شہریوں کا بنیادی حق ہے اور کوئی بھی مذہب آلودگی کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا۔ جسٹس ابھے ایس Oka اور جسٹس Augustine George Masih پر مشتمل دو ججوں کی بینچ نے آج کہا کہ آلودگی سے پاک ماحول میں رہنے کا ہر شہری کا حق بھارتی آئین کی دفعہ 21 کے تحت تحفظ فراہم کرتا ہے۔ عدالت عالیہ نے دیوالی کے دوران، دلّی میں پٹاخوں پر پابندی لگانے میں ناکامی کیلئے حکام سے سوال کیا۔ عدالت نے دلّی کے پولیس کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ پٹاخوں پر پابندی لگانے کیلئے فوری کارروائی کریں اور اِس پابندی کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی سیل تشکیل دیں۔ گذشتہ ہفتے عدالت نے دلّی سرکار اور پولیس کو ایک نوٹس جاری کیا تھا جس میں اُن سے اِس بات کی وضاحت کرنے کیلئے کہا گیا تھا کہ وہ پٹاخوں پر پابندی کو نافذ کرنے اور اس کی عمل آوری میں ناکام کیوں رہے۔
Site Admin | November 11, 2024 9:16 PM