ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 3, 2025 9:40 PM

printer

سپریم کورٹ نے بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کا حوالہ دیتے ہوئے 25ہزار سے زیادہ اساتذہ کی بحالی کو کالعدم قرار دینے کے کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو صحیح قرار دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے آج کلکتہ ہائی کورٹ کے اُس فیصلے کو صحیح قرار دیا ہے جس میں مغربی بنگال کے اسکولوں میں 25 ہزار سے زیادہ اساتذہ اور دوسرے اسٹاف کی بحالی کو کالعدم قرار دیا تھا۔ عدالت عالیہ نے کہا ہے کہ انتخاب کا پورا عمل سازباز اور دھوکہ دہی کی وجہ سے ناقص ہو گیا اور اِس کی معتبریت اور جواز ختم ہو گئی۔

بھارت کے چیف جسٹس سنجیو کھنا اور جسٹس سنجے کمار پر مشتمل ایک بنچ نے کہا کہ تین مہینے کے اندر مغربی بنگال کے اسکولوں میں پھر سے بحالی کا عمل شروع کیا جانا چاہیے۔ اس عمل میں بے داغ امیدوار کے لیے رعایت کی گنجائش بھی ہوسکتی ہے۔ عدالت نے انسانی بنیاد پر معذور ملازمین کے لیے بھی یہ کہتے ہوئے رعایت دی ہے کہ وہ ملازمت میں رہیں گے۔

بحالی کے اِس عمل میں CBI کی تفتیش کے لیے کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں