July 12, 2024 2:59 PM

printer

سپریم کورٹ نے اروند کجریوال کو شراب پالیسی کے مبینہ گھپلے کے کیس میں، عبوری ضمانت دی

سپریم کورٹ نے آج دِلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال کو، شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالے سے متعلق کالے دھن کو جائز بنانے کے کیس میں، عبوری ضمانت دے دی ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ پر مشتمل ایک بنچ نے دِلی کے وزیر اعلیٰ کی وہ درخواست، ایک بڑی بنچ کے حوالے کر دی، جس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ہاتھوں اُنہیں گرفتار کرنے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ البتہ جناب کجریوال، حراست میں ہی رہیں گے، کیونکہ CBI نے اُنہیں اِسی شراب پالیسی کیس کے تحت پچھلے مہینے کی 25 تاریخ کو بدعنوانی کی روک تھام کے قانون کے تحت گرفتار کیا تھا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دِلی کے وزیراعلیٰ کو اِس کیس میں 31 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ البتہ اُنہیں سپریم کورٹ نے 10 مئی کو لوک سبھا انتخابات کی چناؤ مہم میں حصہ لینے کیلئے ضمانت پر رِہا کردیا تھا اور وہ سپریم کورٹ کی طرف سے ضمانتی توسیع سے انکار کئے جانے کے بعد 2 جون کو جیل میں واپس آگئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں