July 22, 2024 9:25 PM

printer

سپریم کورٹ نے اترپردیش اور اتراکھنڈ سرکاروں کی طرف سے جاری کی گئی اُن ہدایات پر رُوک لگادی ہے

سپریم کورٹ نے اترپردیش اور اتراکھنڈ سرکاروں کی طرف سے جاری کی گئی اُن ہدایات پر رُوک لگادی ہے، جن میں دکان مالکان سے کہا گیا تھا کہ وہ کانوڑ یاترا راستے پر آنے والی دکانوں میں ناموں کو اُجاگر کریں۔ جسٹس ہریشی کیش رائے اور جسٹس SVN بھاٹی پر مشتمل ایک بنچ نے اِس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ریاستی سرکاروں سے کہا ہے کہ وہ جمعہ تک اپنے جواب داخل کریں۔ بنچ نے البتہ یہ وضاحت بھی کی ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں پر کھانے کی نوعیت کو نمایاں کیا جانا چاہئے۔
اِس سے پہلے اِس مہینے کی 18 تاریخ کو مظفر نگر کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا تھا، جس کے تحت کانوڑ راستے پر آنے والے سبھی ڈھابوں اور دکانوں سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے مالکان کے نام اُجاگر کریں گے۔ 19 جولائی 2024 کو اس ہدایت نامے کو اُترپردیش اور اتراکھنڈ کے تمام اضلاع میں سختی کے ساتھ نافذ کر دیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں