ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 4, 2024 2:29 PM

printer

سپریم کورٹ نے آندھراپردیش کے تروپتی مندر میں لڈو تیار کرنے میں ملاوٹی گھی کے مبینہ استعمال کی تحقیقات کرانے کیلئے ایک آزاد SIT قائم کرنے کے احکامات دئیے ہیں

سپریم کورٹ نے ترومالا مندر میں Prasadam لڈو تیار کرنے میں ملاوٹی گھی کے استعمال سے متعلق الزامات کی تحقیقات کی غرض سے، ایک آزادانہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم SIT تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ اس SIT میں، CBI اور آندھراپردیش کے دو دو عہدیدار اور خوراک کے تحفظ اور معیار سے متعلق بھارتی اتھارٹی FSSAI کا ایک سینئر عہدیدار شامل ہوگا، جبکہ CBI کے ڈائریکٹر، اس تحقیقات کی نگرانی کریں گے۔ آج اس معاملے پر کئی عرضداشتوں کی سماعت کرتے ہوئے، عدالت عظمیٰ نے کہا کہ اُس نے اس کیس میں الزامات اور جوابی الزامات کی حقیقی کیفیت کے بارے میں کوئی بھی مشاہدہ نہیں کیا ہے اور اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ وہ تروملا مندر کے کروڑوں عقیدت مندوں کے جذبات کو تسکین دینے کے مقصد سے یہ حکم دے رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں