سپریم کورٹ نے آج دلّی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال کو آبکاری پالیسی کے مبینہ گھوٹالے سے وابستہ کالے دھن کو جائز بنانے کے معاملے میں عبوری ضمانت دے دی ہے۔ جسٹس سنجیو کھنّہ اور دیپانکر دتہ پر مشتمل ایک بینچ نے دلّی کے وزیر اعلیٰ کی انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ کی جانب سے گرفتار کیے جانے کو چیلنج کرنے والی عرضداشت، ایک وسیع تر بینچ کے سپرد کر دی۔ جناب کجریوایل البتہ تہاڑ جیل میں ہی رہیں گے کیونکہ انھیں اسی آبکاری پالیسی سے متعلق بدعنوانی کی روک تھام سے متعلق ایکٹ کے تحت CBI نے بھی گرفتار کر رکھا ہے۔ دلّی کے وزیر اعلیٰ کو اِس معاملے میں 21 مارچ کو انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ نے گرفتار کیا تھا۔
10 مئی کو سپریم کورٹ نے اُنھیں لوک سبھا انتخابات کی مہم کیلئے رہا کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے اُنھیں مزید راحت فراہم کیے جانے سے انکار کے بعد وہ 2 جون کو واپس جیل چلے گئے تھے۔
Site Admin | July 12, 2024 9:54 PM