سپریم کورٹ نے آج RG Kar میڈیکل کالج معاملے کی سماعت پھر سے شروع کی ہے۔ عدالت عالیہ نے کولکاتہ کے RG Kar میڈیکل کالج اور اسپتال میں پچھلے مہینے ایک جونیئر ڈاکٹر کی مبینہ آبروریزی اور قتل کے معاملے میں از خود سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تین ججوں پر مشتمل ایک بینچ، جس کی سربراہی بھارت کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کررہے ہیں، 9 ستمبر کو مغربی بنگال میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنی ڈیوٹی پر واپس آجائیں۔ بینچ نے CBI سے ایک تازہ Status رپورٹ بھی مانگی ہے۔
اِس پینل نے، جس میں جسٹس جے بی Pardiwala اور منوج مشرا بھی شامل ہیں، مغربی بنگال پولیس کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حوالے سے دستاویز بھی جمع کرائے۔x