ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 13, 2024 2:45 PM

printer

سپریم کورٹ نے، مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے کے سلسلے میں، دلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور کرلی ہے

سپریم کورٹ نے آج مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے کے سلسلے میں سی بی آئی کی طرف سے درج کئے گئے بدعنوانی کے ایک معاملے میں دلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ کیجریوال کو دس لاکھ روپے کے مچلکے پر ضمانت دی گئی ہے۔

 سپریم کورٹ نے انہیں ضمانت دینے سے پہلے کچھ شرائط بھی رکھی ہیں۔ ان شرائط میں کہا گیا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے رہنما اس کیس کے بارے میں کسی بھی طرح کی کوئی رائے زنی نہیں کریں گے اور ذیلی عدالت کے سامنے اس وقت تک تمام سماعتوں میں پیش ہوں گے جب تک کہ کوئی چھوٹ نہیں مل جاتی۔

 جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس Ujjal Bhuyal پرمشتمل ججوں کی دو رکنی بینچ نے ان عرضداشتوں پر فیصلہ سنایا جو دلی

کے وزیراعلیٰ کی طرف سے دائرکی گئی تھیں، جن میں شراب پالیسی گھوٹالے کے سلسلے میں سی بی آئی کی جانب سے ان کی گرفتاری اور ضمانت کو چیلنج کیا گیاتھا۔ بدھ کو دلی کی ایک عدالت نے شراب پالیسی گھوٹالے کے سلسلے میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل اس ماہ کی 25 تاریخ تک بڑھادی تھی۔

 انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے عام آدمی پارٹی کے رہنما کو اس سال مارچ 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا انہیں شراب پالیسی گھوٹالے میں، کالے دھن کو جائز بنانے کے کیس میں گرفتارکیا گیا تھاا اور 26 جون کو مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے کے سلسلے میں بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 سپریم کورٹ نے بارہ جولائی کو کالے دھن کوجائز بنانے کے کیس میں انہیں عبوری ضمانت دے دی تھی اور وہ فی الحال سی بی آئی کے بدعنوانی معاملے میں عدالتی تحویل میں ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں