July 8, 2024 2:22 PM

printer

سپریم کورٹ میں آج NEET-UG سے متعلق کئی درخواستوں کی سماعت ہورہی ہے، جن میں مبینہ بے ضابطگیوں کے تناظر میں پھر سے امتحان کرائے جانے سے متعلق درخواست بھی شامل ہے

سپریم کورٹ آج NEET-UG سے متعلق درخواستوں کی سماعت کر رہی ہے۔ اِن میں وہ درخواستیں بھی شامل ہیں، جن میںNEET 2024 امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں، غلط طورطریقوں کے استعمال اور امتحان، نئے سرے سے کرائے جانے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ طلباء کی جانب سے داخل کی گئیں درخواستوں میں NEET میں مبینہ بے ضابطگیوں کی علیحدہ اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے مرکز اور امتحان کے انعقاد سے متعلق ایجنسی NTA نے کہا تھا کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کے شواہد دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے NEET-UG 2024 امتحان، دوبارہ کرائے جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اُس نے یہ بھی کہاہے کہ NEET امتحان دوبارہ کرائے جانے سے، لاکھوں اصل امیدواروں کی زندگی پر منفی اثر پڑے گا۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پردی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل بینچ، امتحان سے متعلق کل 38 عذرداریوں کی سماعت کررہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں