سپریم کورٹ آج شیوسینا یو بی ٹی کے رہنما سنیل پربھو کے ذریعے داخل کردہ اُس درخواست کی سماعت کرنے کیلئے تیار ہے، اِس درخواست میں اُنہوں نے مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر Rahul Narwekar، کے اُس فیصلے کو چیلنج کیا ہے، جس میں اسپیکر نے فیصلہ دیا تھا کہ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیوسینا اصل شیوسینا ہے۔ اِس سال جنوری میں چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی عدالت عالیہ کی ایک بنچ نے اِس سلسلے میں ایک نوٹس جاری کیا تھا اور وزیراعلیٰ شندے اور اُن کے 38 دیگر ارکانِ اسمبلی کو جواب داخل کرنے کو کہا تھا۔ سپریم کورٹ کی یہ سماعت اتفاق سے شردپوار گروپ کے لیڈر Jayant Patil کے ذریعے داخل کردہ اِسی طرح کی ایک درخواست کے ساتھ ہورہی ہے، جس میں انہوں نے اجیت پوار گروپ کے MLA کو پارٹی سے علیحدہ ہوکر شیوسینا- بی جے پی سرکار میں شمولیت اختیار کرنے کو چیلنج کیا ہے۔×
Site Admin | September 10, 2024 3:41 PM
سپریم کورٹ میں آج شیو سینا یو بی ٹی کے رہنما کے ذریعے داخل کردہ درخواست پر سماعت
