ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 15, 2024 2:32 PM

printer

سپریم کورٹ منگل کو اپنی طرف سے آر جی کر میڈیکل کالج پر سماعت جاری رکھے گا۔

سپریم کورٹ منگل کو اپنی طرف سے RG Kar میڈیکل کالج پر سماعت جاری رکھے گا۔ پچھلے مہینے کولکاتہ میں ریاستی RG Kar میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور ہلاکت کے معاملے میں سپریم کورٹ نے خود سے کارروائی شروع کی ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی ایک تین رکنی بینچ، مرکزی تفتیشی بیورو کی تازہ رپورٹ پر غور کرے گی۔ CBI نے کَل RG Kar میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش اور Tala پولیس اسٹیشن کے سابق انچارج افسر Abhijit مَنڈَل کو عصمت دری اور قتل کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ مَنڈَل اُس وقت Tala پولیس اسٹیشن کے انچارج تھے، جب پچھلے مہینے کی 9 تاریخ کو اسپتال کے سیمینار ہال سے جونیئر ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں