ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 8, 2024 10:17 AM

printer

سپریم کورٹ آج NEET-UG سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرے گا

سپریم کورٹ آج NEET-UG سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ اِن میں وہ درخواستیں بھی شامل ہیں، جن میں امتحان، نئے سرے سے کرائے جانے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کی گئی     ”کاز فہرست“ کے مطابق، 26 درخواستوں کا مجموعہ،     چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا   اور جسٹس منوج مِسرا پر مشتمل بینچ کے سامنے سماعت کیلئے  پیش کیا جائے گا۔

طلباء کی طرف سے داخل کی گئی درخواستوں میں  NEET امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کی آزادانہ اور علیحدہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مرکز نے NEET سے متعلق، بڑھتے ہوئے اِس تنازعہ کے دوران سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیاہے۔

جس میں مرکز نے کہا ہے کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر      بے ضابطگیوں کے شواہد دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے NEET-UG 2024 امتحان، دوبارہ کرائے جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اُس نے یہ بھی کہاہے کہ NEET امتحان  دوبارہ کرائے جانے سے، لاکھوں اصل امیدواروں کی زندگی پر منفی اثر پڑے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں