زیر التوا معاملات کو حل کرنے اور خوش اسلوبی کے ساتھ سبھی معاملات کو حل کئے جانے کو فروغ دینے کیلئے ایک اہم قدم کے طور پر سپریم کورٹ 29 جولائی سے 3 اگست 2024 تک خصوصی لوک عدالت کا انعقاد کرے گی۔ سپریم کورٹ کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر اس پہل کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھارت کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے اُن شہریوں سے اس پہل کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے، جن کے معاملات عدالت عالیہ میں زیر التوا ہیں۔×
Site Admin | July 24, 2024 2:45 PM