ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 29, 2024 9:31 PM

printer

سپریم کورٹ، کولکتہ میں سرکاری RG Kar میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک جونیئر ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کے واقعے پر از خود کارروائی کرتے ہوئے، کَل اِس کیس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ، کولکتہ میں سرکاری RG Kar میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک جونیئر ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کے واقعے پر از خود کارروائی کرتے ہوئے، کَل اِس کیس کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع کی گئی، مقدمات کی فہرست کے مطابق بھارت کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت میں تین ججوں پر مشتمل ایک بینچ، اِس کیس کی سماعت کرے گی۔
پچھلے ہفتے بینچ نے، جس میں جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مسرا بھی شامل ہیں، اِس کیس کی سماعت، مغربی بنگال سرکار کی درخواست پر ملتوی کردی تھی۔ یہ سماعت 27 ستمبر کو ہونا تھی۔
اِس سے پہلے سپریم کورٹ نے ریاستی سرکار کے اِس حکم کی طرف توجہ دلائے جانے کے بعد، تشویش کا اظہار کیا تھا کہ رات کے وقت خاتون ڈاکٹرس کی ڈیوٹی نہ لگائی جائے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں