سَنت روی داس کا یوم پیدائش ’روی داس جینتی‘ آج ملک بھر میں منائی جارہی ہے۔ سَنت روی داس 14ویں صدی کے سَنت تھے اور شمالی بھارت میں بھگتی تحریک کے بانی تھے۔ ماگھ پورنیما کے موقعے پر روی داس جینتی منائی جاتی ہے۔
صدر جمہوریہ، نائب صدر اور وزیر اعظم نے اِس موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ گرو روی داس جی ایک عظیم سَنت تھے، جنہوں نے اپنی تخلیقات کے ذریعے اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔
نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ عظیم سَنت، شاعر اور سماجی مصلح گرو روی داس جی نے ذات پات کے بغیر معاشرے کا نظریہ پیش کیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سَنت گرو روی داس نے اپنی پوری زندگی معاشرے سے بھیدبھاؤ ختم کرنے میں وقف کردی۔