سوڈان میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے جون کے مہینے سے اب تک 114 اموات ہوچکی ہیں اور 281 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ ملک کے دس صوبے اِس سے متاثر ہیں جس کے نتیجے میں 27 ہزار سے زیادہ کنبوں اور ایک لاکھ 10 ہزار افراد پر اس کا اثر پڑا ہے۔ گزشتہ تین برس میں ملک میں شدید بارش کے سبب سیکڑوں جانیں ضائع ہوئی ہیں اور بڑے پیمانے پر زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے۔
Site Admin | August 22, 2024 2:28 PM