سوڈان میں بے گھر افراد کے ایک کیمپ پر نیم فوجی Rapid Support Forces کے توپخانے کے حملے میں کم از کم 7 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ 59 زخمی ہوئے۔ سوڈان کے North Darfur کی وزارتِ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق Abu Shouk نام کے اِس کیمپ پر دو دن حملہ کیا گیا۔ اتوار کو دو افراد کی موت ہوئی، جبکہ کَل پانچ لوگ مارے گئے۔ ایک غیر سرکاری تنظیم ”سوڈان ڈاکٹرس نیٹ ورک“ نے سویلین علاقوں پر گولہ باری کی مذمت کی ہے۔
سوڈان میں 15 اپریل 2023 سے سوڈان کی مسلح افواج اور Rapid Support Forces کے درمیان لڑائی ہوتی رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق تشدد میں اندازاً 20 ہزار افراد کی جان جاچکی ہے اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔×