August 4, 2024 9:49 PM

printer

سوڈان میں، شمالی دارفر کی راجدھانی El Fasher میں نیم فوجی تیز رفتار دستوں RSF کی طرف سے کئے گئے ایک بکتربند حملے میں کم سے کم 23 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے

سوڈان میں، شمالی دارفر کی راجدھانی El Fasher میں نیم فوجی تیز رفتار دستوں RSF کی طرف سے کئے گئے ایک بکتربند حملے میں کم سے کم 23 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔ مقامی خبروں کے مطابق، RSF نے کَل El Fasher کے جنوبی علاقے میں Tambasi صحت مرکز پر حملہ کیا۔ El Fasher میں سوڈان کی مسلح فوجوں SAF اور RSF کے درمیان، 10 مئی سے زبردست جھڑپیں چل رہی ہیں۔
سوڈان میں، ایک سال سے بھی زیادہ عرصے سے خانہ جنگی چل رہی ہے، جس میں فوج، ایک نیم فوجی طاقتور گروپ RSF سے لڑ رہی ہے۔
یہ گروپ کبھی سوڈان کی حکومت کے تحت کام کرتا تھا لیکن فوج کے جنرل عبدالفتح البرہان اور RSF کے رہنما محمد حمدان دَگالو کے درمیان تنازع کے سبب حکومت سے الگ ہوگیا تھا۔ اس جان لیوا لڑائی میں ابھی تک کم سے کم 16 ہزار 650 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں