September 13, 2024 9:36 PM

printer

سوچھتا ہی سیوا ابھیان 2024، 17 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران ملک بھر میں منایا جائے گا

سوچھتا ہی سیوا ابھیان 2024، 17 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران ملک بھر میں منایا جائے گا۔ اِس سال کا موضوع ہے ”سو بھاؤ سوچھتا- سنسکار سوچھتا‘۔ یہ ابھیان، سووچھ بھارت مشن کے 10 سال مکمل ہونے پر اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس سے متعلق تعارفی تقریب میں ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر منوہر لال نے اعلان کیا کہ اِس سال کی مہم کے تحت حکومت دو لاکھ صفائی ستھرائی نشانہ اکائیوں CTU کی کایا پلٹ کرے گی۔ تقریب کے دوران وزیر موصوف نے کہا کہ صفائی کارکنوں کی صحت اور بہبود خدمات ایک ہی جگہ فراہم کرنے کیلئے مہم کے دوران صفائی مِتر سرکشا کیمپ بھی منعقد کیے جائیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جل شکتی کے مرکزی وزیر سی آر پاٹل نے کہا کہ حکومت نے سال 2014 سے اب تک گیارہ کروڑ بیت الخلاء تعمیر کیے ہیں، جس سے ملک بھر میں 60 کروڑ افراد مستفید ہوئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب 3 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ گاؤں کھلے میں رفع حاجت سے نجات پاچکے ہیں۔ جناب پاٹل نے کہا کہ گزشتہ سال 109 کروڑ سے زیادہ افراد نے سووّچھ بھارت ابھیان میں حصہ لیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں