July 16, 2024 9:45 AM

printer

سوئیڈش اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز میں بھارت کے سُمت ناگل اور سوئیڈن کے Elias Ymer کے درمیان مقابلہ ہوگا

سوئیڈش اوپن ٹینس میں آج سوئیڈن کے Bastad ٹینس اسٹیڈیم میں بھارت کے سمت ناگل اور سوئیڈن کے Elias Ymer کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

مردوں کے ڈبلز میں آج شام سمت ناگل پولینڈ کے اپنے ساتھی کھلاڑی Karol Drzewiecki کے ساتھ فرانس کی جوڑی کا سامنا کریں گے۔ بھارت کے سرکردہ ٹینس کھلاڑی ناگل پیرس اولمپک 2024 سے پہلے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اِس سال ناگل نے دو چیلنجر خطاب جیتے ہیں، جن میں Heilbornn چیلنجر اور چنئی چیلنجر شامل ہیں۔