July 21, 2024 2:56 PM

printer

سوئڈش اوپن ٹینس میں آج شام مردوں کے سنگلز فائنل میں رافیل نڈال اور Nuno Borges آمنے سامنے ہوں گے

سوئڈش اوپن ٹینس میں آج شام مردوں کے سنگلز فائنل میں رافیل نڈال اور Nuno Borges آمنے سامنے ہوں گے۔

اِدھر آج سوئیڈن کے شہر Bastad میں مردوں کے ڈبلز کے فائنل میں Gregoire Jacq اور      Manuel Guinard کی فرانس کی جوڑی کا مقابلہ Orlando Luz اور Rafael Matos کی برازیل کی جوڑی سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے ہوگا۔

اِس سے قبل سیمی فائنل میں فرانس کی جوڑی نے ایکواڈور اور قزاخستان کے کھلاڑیوں کی جوڑی کو چھ-تین، چھ-چار سے ہرایا جبکہ برازیل کی جوڑی کو دوسرے سیمی فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال اور ناروے کے Casper Ruud کی جوڑی پر واک اوور مل گیا کیونکہ رافیل نڈال نے مردوں کے سنگلز کے فائنل میچ کیلئے اپنی توانائی محفوظ رکھنے کا    فیصلہ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں