ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 23, 2024 9:28 AM

printer

سوئٹزرلینڈ میں Lausanne ڈائمنڈ لیگ ٹورنامنٹ میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں نیرج چوپڑا نے نواسی اعشاریہ چار نو میٹر کی دوری تک نیزہ پھینک کر دوسرا مقام حاصل کیا

پیرس اولمپکس 2024 میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا کل رات سوئٹزرلینڈ میں Lausanne ڈائمنڈ لیگ 2024 میں مردوں کے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں دوسرے مقام پر رہے۔ بھارت کے سرکردہ کھلاڑی نے 89 اعشاریہ چار نو میٹر نیزہ پھینک کر اس سیزن میں اب تک کی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔نیرچ چوپڑا Grenada کے پیٹراینڈرسن سے پیچھے رہے، جنہوں نے 90 اعشاریہ چھ ایک میٹر نیزہ پھینک کر پہلا مقام حاصل کیا۔ اینڈرسن نے پیرس اولمپکس 2024 میں کانسے کا تمغہ حاصل کیاتھا، لیکن اس مقابلے میں انہوں نے شروعات سے ہی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ جرمنی کے Julian Weber، 87 اعشاریہ صفرآٹھ میٹر نیزہ پھینک کر تیسرے مقام پر رہے۔

Lausanne ڈائمنڈ لیگ نیرج چوپڑا کیلئے اس سیزن کا پانچواں مقابلہ تھا۔ Brussels ڈائمنڈ لیگ فائنل اس سیزن کا ان کا آخری مقابلہ ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں