July 26, 2024 9:47 AM

printer

سن 2024 کے پیرس اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب آج رات فرانس میں Seine دریا سے متصل علاقے میں ہوگی۔

پیرس اولمپک کیلئے انتظار اب ختم ہورہا ہے اور ملک بھارتی کھلاڑیوں سے تمغوں کی امید کررہا ہے۔ پیرس اولمپک میں مردوں کی بھارتی ہاکی ٹیم میں 10 کھلاڑیوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔ لہٰذا پنجاب کے باشندوں اور خاص کر ہاکی کے شائقین کو اپنی ٹیم سے خاص امیدیں ہیں۔

پنجاب کا جالندھر شہر ہاکی کی تربیت گاہ کے طور پر جانا جاتا ہے کیونکہ جالندھر شہر سے متصل سنسار پور، خسرو پور اور میٹھا پور سے ایسے کئی کھلاڑی نکلے ہیں، جنہوں نے اولمپک کھیلوں میں بھارت کا نام روشن کیا۔ اِن میں سے ایک اولمپین Gundeep Kumar نے ٹیم کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسی طرح گول کیپر اولپین تیجا سنگھ کو امید ہے کہ بھارتی ٹیم گذشتہ اولمپک کھیلوں میں جیتے گئے کانسے کے تمغے کو اِس مرتبہ سونے کے تمغے میں بدل دے گی۔

یہ امید کی جانی چاہیئے کہ بھارتی کھلاڑی ہر شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ہموطنوں کی امیدوں پر کھرا اتریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں