ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 29, 2025 10:28 PM

printer

سنگم گھاٹ پر تیس لوگوں کی موت، جبکہ ساٹھ افراد زخمی ہوئے؛ صدرِ جمہوریہ، وزیر اعظم اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ نے افسوسناک واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

پریاگ راج میں مہاکنبھ کے سنگم گھاٹ پر آج ہونے والے افسوسناک واقعے میں کم سے کم 30 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ  60 دیگر زخمی ہوگئے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، کنبھ میلے کے DIG ویبھو کرشن نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ کل رات ایک اور دو بجے کے درمیان، اُس وقت پیش آیا، جب اکھاڑے کے راستے پر لوگوں کا ایک بڑا ہجوم جمع ہوگیا اور وہاں کھڑی رکاوٹوں کو توڑ دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے واقعے کے فوراً بعد بچاؤ کی کارروائی شروع کردی۔ ایمبولنس گاڑیوں کیلئے بالکل کھلی راہداری بنائی گئی اور زخمیوں کو فوراً اسپتال پہنچایا گیا۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ پریاگ راج میں جاری مہاکنبھ میں بھگدڑ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ نے، اُن عقیدتمندوں اور یاتریوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، جنہوں نے اِس حادثے میں اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی، مہاکنبھ میں پیش آنے والے دردناک حادثے میں اپنی جانیں گنوانے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مہاکنبھ میں پیش آنے والے دردناک حادثے پر انہیں بے حد دُکھ اور افسوس ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، جناب شاہ نے، اِس حادثے کے مہلوکین کے کنبوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اسپتالوں میں داخل زخمیوں کا علاج کرا رہی ہے۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد، نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے حالات دریافت کرنے کیلئے ان سے کئی بار بات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل رات ایک بجے سے دو بجے کے درمیان اکھاڑہ مارگ پر رکاوٹیں پار کرتے ہوئے کچھ عقیدتمند شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں