سنگاپور کے وزیر دفاع ڈاکٹر Ng Eng Hen نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے آج راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔ صدر جمہوریہ نے، ڈاکٹر Hen کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور سنگاپور کے درمیان دوطرفہ تعاون کی ایک مالامال تاریخ ہے۔ صدر جمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ اِس تعاون میں، وزیراعظم نریندر مودی کے سنگاپور کے حالیہ دورے سے اور بھارت-سنگاپور وزارتی گول میز میٹنگ کے دوسرے راؤنڈ کے اختتام پر، اور بھی اضافہ ہوا ہے۔ صدر مرمو نے خوشی کا اظہار کیا کہ یہ تعلقات ایک جامع دفاعی شراکت داری تک پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے دونوں ملکوں کی، دفاعی تحقیق وترقی کی ٹیموں کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دفاع کے شعبے میں تازہ ترین مہارت اور ٹیکنالوجی کی ترقی سے فائدہ حاصل ہو۔
Site Admin | October 22, 2024 9:51 PM