ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 16, 2025 10:00 PM

printer

سنگاپور کے صدر Tharman Shanmugaratnam نے آج شام راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے کئی معاملوں پر تبادلہ خیال کیا

سنگاپور کے صدر Tharman Shanmugaratnam نے آج شام راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے کئی معاملوں پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران، بھارت اور سنگاپور کے درمیان جامع کلیدی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ کے دوران، صدر مرمو اور صدر Shanmugaratnam نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے سات سال مکمل ہونے کی یاد میں ایک مشترکہ لوگو کی نقاب کشائی کی۔
وزیر اعظم اعظم نریندر مودی نے بھی سنگاپور کے صدر سے ملاقات کی۔ سنگاپور کے صدر بھارت کے پانچ روزہ دورے پر ہیں۔ یہ ان کا بھارت کا پہلا دورہ ہے۔ وہ کل اڈیشہ کے دو دن کے دورے پر ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں