ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 16, 2025 3:01 PM

printer

سنگاپور کے صدر تھرمن شنموگا رتنم کو راشٹرپتی بھون میں باضابطہ استقبالیہ دیا گیا۔ دونوں ملک اپنے تعلقات کو جامع اسٹریٹیجک ساجھیداری کی بلندیوں پر لے جانے کی راہ پر گامزن ہیں: صدر تھرمن

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں سنگاپور کے صدر Tharman Shanmuga Ratnam کا روایتی استقبال کیا۔ اِس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی بھی موجود تھے۔ تقریب میں میڈیا کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے، سنگاپور کے صدر Tharman Shanmuga Ratnam نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ دونوں ملک پائیداری اور ڈیجیٹل ترقی کے شعبے میں نئی اونچائیاں تلاش کررہے ہیں۔ انہوں نے گجرات کے GIFT City اور سنگاپور کے درمیان اقتصادی اداروں کیلئے ڈاٹا سے متعلق راہداری اور دونوں ملکوں کے درمیان قابلِ تجدید توانائی سے متعلق ایک دیگر راہداری کے امکانات پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملک سیمی کنڈکٹرس کی جدید مینوفیکچرنگ اور تعاون، نئے اور کاربن کے صفر اخراج والے صنعتی پارکس جیسے شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے اور متحرک تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹیجک ساجھیداری اور نئی سطح پر لے جانے کیلئے پُرامید ہیں۔

صدر جناب Tharman نے کہا کہ تجارت، دفاع اور مہارت کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کئی سال سے متحرک رہے ہیں۔ انہوں نے اِس بات کا ذکر کیا کہ بھارت، اُن پہلے ملکوں میں سے تھا، جنہوں نے 1965 میں سنگاپور کی آزادی کو تسلیم کیا تھا اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں تبھی سے بہتری آرہی ہے۔

جناب Shanmugaratnam، مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے راج گھاٹ بھی گئے۔

وزیر اعظم نریندر مودی بھی، سنگاپور کے صدر سے نئی دلّی میں ملاقات کریں گے۔ جناب Shanmugaratnam راشٹرپتی بھون میں صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔ صدر جناب Tharman کَل سے 18 تاریخ تک اڈیشہ کا دورہ بھی کریں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں