سنگاپور کے صدر تھرمن شنموگا رتنم بھارت کے اپنے پانچ روزہ سرکاری دورے پر نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔ اُن کے ساتھ اعلیٰ سطحی وفد ہے، جس میں وزراء، ممبر پارلیمنٹ اور افسران ہیں۔ سنگاپور کے صدر کی حیثیت سے یہ بھارت کا اُن کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور دیگر شخصیتیں آج صدر تھرمن سے ملاقات کریں گی۔
جناب تھرمن صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے دوطرفہ بات چیت بھی کریں گے اور صدر مرمو جناب تھرمن کے اعزاز میں ایک ضیافت کا اہتمام بھی کریں گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی بھی سنگاپور کے صدر سے ملاقات کریں گے۔
بھارت اور سنگاپور کی دوستی، اعتماد اور باہمی احترام کی دیرینہ روایت اور وسیع تعاون پر مبنی ہے۔
صدر تھرمن کے اِس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔×