سنگاپور کے صدر Tharman Shanmugaratnam آج سے بھارت کے پانچ روزہ دورے پر رہیں گے۔ وزراء، ممبران پارلیمنٹ اور عہدیداران سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد ان کے ہمراہ ہوگا۔ سنگاپور کے صدر کی حیثیت سے یہ ان کا بھارت کا پہلا دورہ ہوگا۔ اپنے دورے کے تحت صدر Tharman، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ساتھ بات چیت کریں گے، جو اُن کے اعزاز میں ایک ضیافت کی میزبانی بھی کریں گی۔ وزیراعظم نریندر مودی سنگاپور کے صدر سے ملاقات کریں گے۔ صدر Tharman، اِس ماہ کی 17 سے 18 تاریخ تک اوڈیشہ کا بھی دورہ کریں گے۔x
Site Admin | January 14, 2025 10:13 AM
سنگاپور کے صدر آج سے بھارت کے پانچ روزہ دورے پر رہیں گے
