ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 11, 2025 9:51 PM

printer

سنسیکس میں ایک ہزار 300 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ نفٹی-ففٹی میں بھی 400 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

امریکہ کی طرف سے جوابی کارروائی کے طور پر عائد محصولات پر عارضی روک کے درمیان آج بھارتی حصص اشاریے اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔

BSE سینسکس میں ایک ہزار 310 پوائنٹس یا ایک اعشاریہ سات سات فیصد کا اضافہ ہوکر 75 ہزار 157 پر بند ہوا۔

NSE نفٹی۔ 50 میں بھی 429 پوائنٹس یا ایک اعشاریہ نو دو فیصد کا اضافہ ہوکر 22 ہزار 829 پر بند ہوا۔

BSE Mid-Cap اشاریے میں ایک اعشاریہ آٹھ فیصد جبکہ Small-Cap اشاریے میں تین فیصد کا اضافہ ہوا۔

30 اسٹاکس میں سے 28 میں اضافہ درج کیا گیا اور سب سے زیادہ اضافہ ٹاٹا اسٹیل میں چار اعشاریہ نو فیصد کا ہوا۔

پاور گرڈ میں تین اعشاریہ سات فیصد اور NTPC میں تین اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا۔

Asian پینٹس میں صفر اعشاریہ سات اور TCS میں صفر اعشاریہ چار تین فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں