ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 1, 2024 2:35 PM

printer

سمندری طوفان فینجل کے آج شام تک کمزور ہوکر ہوا کے گہرے دباؤ کے حلقے میں تبدیل ہو جانے کا امکان ہے

سمندری طوفان فینجل گذشتہ چھ گھنٹے سے ایک ہی مقام پر ٹھہرا ہوا ہے۔ یہ طوفان کَل رات دیر گئے پدوچیری کے نزدیک پہنچا تھا۔ سردست یہ سمندری طوفان Cuddalore کے تقریباً 30 کلومیٹر شمال، Villupuram کے 40 کلومیٹر مشرق اور چنئی کے 120 کلومیٹر جنوب – جنوب مغرب میں پدوچیری کے نزدیک مرکوز ہے۔ چنئی کے علاقائی موسمیاتی مرکز کے مطابق فینجل سمندری طوفان کے اگلے چھ گھنٹے کے دوران رفتہ رفتہ مغرب کی سمت بڑھنے اور کمزور ہوکر ہوا کے گہرے دباؤ کے حلقے میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ اِس سمندری طوفان کے زیرِ اثر شدید بارش ہوئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں پدوچیری میں 48 سینٹی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے 30 سال میں 24 گھنٹے کی مدت میں ہونے والی سب سے زیادہ بارش ہے۔ اِدھر پدوچیری، Cuddalore، کالا کوریچی اور Villupuram ضلع میں کہیں اوسط اور کہیں تیز بارش ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ سمندری طوفان سے بنیادی ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ کئی علاقوں میں درختوں کے گرجانے سے بجلی اور انٹرنیٹ خدمات میں خلل پڑ گیا ہے۔ کئی خطوں میں بجلی کی سپلائی ابھی بحال کی جانی ہے۔ چنئی Garisson بٹالین کے فوجی اہلکاروں اور قدرتی آفات کی صورت میں کام کرنے والی فورس کی ٹیموں نے پانی سے گھرے ہوئے علاقوں میں پھنسے ہوئے سینکڑوں لوگوں کو بچایا ہے۔

پدوچیری میں چنئی Garrison بٹالین سے تعلق رکھنے والے بھارتی فوج کے اہلکاروں نے سمندری طوفان فینجل کے تناظر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے 100 سے زیادہ افراد کو کامیابی کے ساتھ بچا لیا ہے۔ فوج کی مدد کیلئے ضلع انتظامیہ کی درخواست پر یہ بچاؤ کارروائی شروع کی گئی تھی۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور قدرتی آفات کی صورت میں کام کرنے والا امدادی دستہ آج صبح سویرے چنئی سے پدوچیری پہنچا۔ اِن فوجی اہلکاروں نے کرشنا نگر علاقے میں بچاؤ کارروائی شروع کی، جہاں کچھ علاقوں میں پانی کی سطح میں تقریباً پانچ فٹ تک اضافہ ہوگیا تھا۔ اِس کی وجہ سے لگ بھگ 500 سے مکان زیرِ آب آگئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں