شدید سمندری طوفان Dana کے بارے میں زیادہ امید اِس بات کی ہے کہ یہ کَل رات دیر گئے یا جمعہ کو صبح سویرے اڈیشہ کے ساحل پر واقع Bhitarkanika اور Dhamra کے درمیان اثر انداز ہوگا۔ Dana کے دوران ہوا کی رفتار 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ محکمہئ موسمیات نے کہا ہے کہ مشرقی وسطی خلیجِ بنگال کے اوپر ہوا کے دباؤ نے آج صبح شدید سمندری طوفان کی صورت اختیار کرلی۔ شدید سمندری طوفان کے اڈیشہ کے کیندر پاڑا ضلعے میں واقع Bhitarkanika نیشنل پارک کو متاثر کرنے کا خدشہ ہے۔ اس لئے محکمہئ جنگلات کے افسران جانوروں کو بچانے اور نیشنل پارک کے حیوانات اور نباتات کی کئی دوسری نسلوں کے تحفظ کیلئے تمام احتیاطی اقدامات کررہے ہیں۔
نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، NDRF کے DIG محسن شہیدی نے بتایا کہ چار ٹیموں کو مغربی بنگال میں ریزرو رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کے Vizag میں بھی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔
اِدھر بھارتی کوسٹ گارڈ نے سمندری طوفان Dana کی آمد سے قبل انسانی جان اور املاک کے تحفظ کیلئے کئی احتیاطی اقدامات پر عمل کیا ہے۔ x