ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 27, 2024 9:51 PM

printer

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کَل پُنے میں 20ویں Divya Kala میلے کا افتتاح کریں گے

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کَل پُنے میں 20ویں Divya Kala میلے کا افتتاح کریں گے۔ یہ میلہ، ملک بھر کی دستکاری، تخلیقی صلاحیت اور دِوِیانگ دستکاروں، فنکاروں اور کاروباریوں کے کاروباری جذبہ کو سلام پیش کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ اس کا مقصد دِوِیانگ دستکاروں کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی اشیاء کو مارکیٹ تک لے جاسکیں، اُن کو فروغ دے سکیں اور اپنی اقتصادی حالت بہتر کرسکیں۔ 20 سے زیادہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تقریباً 100 دِوِیانگ دستکار اپنی اپنی اشیاء کی نمائش کریں گے۔ میلے میں آنے والے لوگوں کو ڈبہ بند نامیاتی خوردنی اشیاء، ہینڈلوم اور کشیدہ کاری کے کاموں کا علم ہوسکے گا۔یہ میلہ 6 اکتوبر تک جاری رہے گا۔سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت میں معذور یعنی دِوِیانگ لوگوں کو بااختیار بنانے کے محکمے نے اِس میلے کا انعقاد کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں