ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 12, 2024 9:44 AM

printer

سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی مرکزی وزارت کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ نئی دلّی کے انڈیا گیٹ پر آج سے شروع ہونے والے 22 ویں دِوّیا کَلا میلے کی میزبانی کرے گا

سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی مرکزی وزارت کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ نئی دلّی کے انڈیا گیٹ پر آج سے شروع ہونے والے 22 ویں دِوّیا کَلا میلے کی میزبانی کرے گا۔ اس پروگرام میں، پورے بھارت کے معذور دستکاروں، کاروباری افراد اور فنکاروں کے ہُنر، تخلیقیت اور کاروباری جذبے کی نمائش کی جائے گی۔

ایک سو سے زیادہ معذور کاروباری افراد اور دستکار اپنی اشیاء اور ہُنر کی نمائش کریں گے۔ 11 روزہ میلہ صبح 11 بجے سے رات 9 بجے تک روزانہ کھلا رہے گا اور یہ اس مہینے کی 20 تاریخ تک جاری رہے گا۔ اس کا مقصد معذور افراد کی صلاحیت، عزم اور ہُنر کو اُجاگر کرنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں