ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 14, 2024 10:07 PM

printer

سفارتی تنازعات میں بڑھتے ہوئے اضافے کے دوران بھارت نے کنیڈا سے اپنے ہائی کمشنر اور دیگر ایلچیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے

بھارت نے کنیڈا کے اپنے ہائی کمشنر اور بہتان کے شکار اُن دیگر سفارتکاروں اور اہلکاروں کو یہ کہہ کر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے کہ کنیڈا کی موجودہ حکومت کے اُن کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کے تعلق سے اُسے یقین نہیں رہا ہے۔ اِسی سے متعلق ایک اور واقعہ یہ ہوا ہے کہ آج شام نئی دلّی میں وزارت خارجہ نے مشرق سے متعلق سکریٹری نے کنیڈا کے Charge d’Affairesکو طلب کیا۔ اُنہیں اطلاع دی گئی کہ کنیڈا میں بھارتی ہائی کمشنر اور دیگر سفارتکاروں اور اہلکاروں پر بے بنیاد بہتان تراشی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔اِس بات پر تاکید کی گئی کہ انتہا پسندی اور تشدد کے ماحول میں Trudeau حکومت کے اقدامات نے اُن کے تحفظ کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
یہ بات بھی کہی گئی کہ بھارت Trudeau حکومت کے انتہا پسندی، تشدد اور بھارت کے خلاف علاحدگی کی حمایت کے جواب میں مزید اقدامات اٹھانے کا حق رکھتا ہے۔ اِس سے قبل بھارت نے اِن دعوؤں کو سختی سے مسترد کیا کہ کنیڈا میں بھارتی ہائی کمشنر اور دیگر سفارتکار اُس ملک میں ایک تحقیقات سے متعلق معاملے میں Persons of Interest کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اِس معاملے سے متعلق کنیڈا سے سفارتی خط کے جواب میں امور خارجہ کی وزارت نے اِسے بعید از قیاس الزامات قرار دیا ہے اور اِنہیں Trudeau حکومت کا سیاسی ایجنڈا قرار دیا ہے جو کہ ووٹ بینک کی سیاست کے اِردگرد مرکوز ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں