بھگوان کرشن کی پیدائش کا دن، جنماشٹمی پورے ملک میں منایا جارہا ہے۔ بڑی تعداد میں عقیدت مند بھگوان کرشن کی پوجا اَرچنا کیلئے مندروں میں جارہے ہیں۔ بھگوان کرشن کی پیدائش کا جشن منانے کیلئے اترپردیش میں متھرا اور وِرندا وَن میں سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ بھگوان کرشن کی جائے پیدائش متھرا میں ہزاروں مندروں کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔ اِن میں بانکے بہاری مندر، پریم مندر، Iskcon مندر اور شری کرشن جنم بھومی مندر شامل ہیں۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیراعظم نریندر مودی نے سبھی لوگوں کو جنماشٹمی کے موقع پر مبادکباد دی ہے۔×
Site Admin | August 26, 2024 2:38 PM
سری کرشن جنماشٹمی کا تہوار پورے ملک میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ بڑی تعداد میں عقیدتمند پوجا اَرچنا کیلئے مندروں میں جارہے ہیں
