سری نگر سمیت کشمیر کے زیادہ تر علاقوں میں کل تازہ برفباری ہوئی اور وادی میں لگاتار تیسرے دن منجمد کر دینے والی سردی کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے وادی میں، معمول کی زندگی پر اثر پڑا۔ محکمہئ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی سَمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کی وجہ سے جموں و کشمیر کے زیادہ تر علاقوں میں آج دوپہر تک ہلکی سے اوسط برفباری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر خطّے میں آج بعد دوپہر موسم میں بہتری آ جائے گی۔ حکام نے کشمیر خطّے کی اہم اور رابطہ سڑکوں پر جمی ہوئی برف کو ہٹانے کے لیے عملے اور مشینوں کو کام پر لگا دیا ہے۔
Site Admin | January 6, 2025 9:35 AM | J&K Weather