سری لنکا کے حکمراں صدر Anura Kumara Dissanayake کی نیشنل پیپلز پاور نے زبردست جیت حاصل کی ہے اور اسے پارلیمنٹ میں دو تہائی کی اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ بائیں بازو کے اتحاد کو 225 ارکان والے ایوان میں 159 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے۔ سَجیت پریم داس کی قیادت والی اہم اپوزیشن Samagi Jana Balawegaya دوسرے نمبر پر رہی اور اُسے صرف 40سیٹیں ملی ہیں جبکہ IIankai Tamil Arasu Kadchi نے 8 سیٹیں جیتی ہیں۔
نیو ڈیموکریٹک فرنٹ جس نے سابق صدر رانل وکرماسنگھے کے ساتھ اتحاد کیا ہے، کو بھاری نقصان پہنچا ہے کیونکہ وہ صرف پانچ سیٹیں ہی جیت سکی ہے۔
حکمراں نیشنل پیپلز پاور اتحاد نے پورے جزیرے نما میں انتہائی مضبوطی کا مظاہرہ کیا ہے اور 22 انتخابی ضلعوں میں سے 21 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اتحاد نے پارلیمانی انتخابات میں سیٹوں اور ووٹوں کی تقسیم کے اعتبار سے اب تک کی بہترین کارکردگی کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔دو تہائی اکثریت حاصل کرکے صدر دِسا نائک کی حکومت کو اب ایک مضبوط اکثریت حاصل ہوئی ہے تاکہ وہ اُن اصلاحات پر عمل کرسکیں جس کا اُس نے وعدہ کیا تھا، بدعنوانی سے لڑ سکے، بحران سے نبرد آزما ملک میں طرز زندگی کی لاگت میں کمی آسکے، انتخابات میں کئی سابق وزراء پارلیمنٹ میں اپنی سیٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ بڑی پارٹیاں جو سری لنکا کے سیاسی منظرنامے پر غالب رہی ہیں وہ اب حاشیے پر چلی گئی ہیں۔
Site Admin | November 15, 2024 9:38 PM